Tarjuma Quran
English Articales

تعلیم کے بغیر انسان کی شخصیت ادھوری ہے ، تیسر ے سالانہ تعلیمی و تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے علامہ حسنات احمد مرتضے ک

Published on:   17-06-2010

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی جامع مسجد صوفیا میونخ میں بچوں کا تیسرے سالانہ تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی اولاد کی تربیت قرآن وسنت کی روشنی میں کرنی ہو گی ۔تعلیم و تربیت کے بغیر انسان کی شخصیت نا مکمل اور ادھوری ہوتی ہے ۔ مسلمانوں کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق اپنی اولاد کی تربیت کرنا ہوگی ۔ تاکہ دین و دنیا کی کامیابی ان کا مقدر بن سکے ۔ وہ لوگ جو اولاد کی مناسب دینی تربیت کے لئے کو شش نہیں کرتے ان کی اولاد بے راہروی کا شکا ر ہونے کا خطرہ بڑھ جا تا ہے ۔ یاد رہے اس سے پہلے جامع صوفیا میں طلبا وطالبات کے دو تعلیمی و تربیتی کورس ہو چکے ہیں ۔ اس کورس میں بچوںکو اسلام کی بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی ۔ نماز ،طہارت ، اسلامی معلوماتی سوالات اور والدین کے حقوق سمیت مختلف اشیا شامل ہوتے ہیں ۔ واضح رہے کہ جامع مسجد صوفیا میں با قاعدہ طلبا و طالبات قرآن مجید سیکھتے ہیں ۔ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو ریگولر کلاس ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ تفسیر کی کلا س بھی ہوتی ہے۔ جس میں بڑے بچے تفسیر سیکھتے ہیں ۔ والدین اپنے بچوں کو بروقت لے کر آئیں تاکہ بچے اسلامی تعلیمات سے آگاہ ہو سکیں ۔