Tarjuma Quran
English Articales

عمر حیات صابری کا میونخ میں نماز جنازہ ، سینکڑوں افراد کی شرکت ، امامت علامہ حسنات احمد مرتضے نے کرائی

Published on:   01-07-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔ عمر حیات صابری آف منڈی بہاوالدین جو میونخ میں رہتے تھے ۔ان کے نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی امامت علامہ حسنات احمد مرتضے نے کی ۔یاد رہے کہ عمر حیات عرصہ دراز سے جرمنی میں مقیم تھے ۔جامع مسجد صوفیا کے ممبر اور باقاعدہ نمازی تھے۔گزشتہ ہفتے جامع مسجد صوفیا میں محفل معراج النبی ﷺ میں شریک ہوئے ۔ جنازے میں شریک ہونے والا ہر فرد کہتا کہ محفل میں ملاقات ہوئی تھی ۔ بالکل ٹھیک تھے یقین نہیں آتا کہ ایسا اتنی جلدی ہو جائے گا ۔ہفتے کی رات سوئے دن گیارہ بجے تک نہ اٹھے تو بچوں کو تشویش ہوئی اٹھا یا لیکن عمر حیات ابدی نیند سو چکے تھے ۔وہ نہ اٹھے اور نہ ہی انہوں نے اٹھنا تھا ۔ ان کے گھر والوں نے فوری طور پر جامع مسجد صوفیامیونخ میں رابطہ کیا ۔ مسجد سے صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے اور جاوید ملک نے فوری طور پر تمام احباب کو طلاع کو دی ۔ انکے وصال کی اطلاع میونخ اور جرمنی میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔عمر حیات کے رشتے دار اٹلی اور اسپین سے بھی فوری فلائٹ لے کر میونخ پہنچے تو محمد ریاض چیمہ اور ناصر مرزانے ائر پورٹ سے ان کو گھر پہنچایا ۔ مرحوم کی فیملی کو پاکستان فوری ٹکٹوں کی تبدیلی کے لئے چوہدری امجد نے بھر پور تعاون کیا ۔عمر حیات کا تعلق منڈی بہائوالدین سے تھا ۔ان کی روحانی وابستگی قلس شریف سے تھی ۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ 15جو لائی کو ان کے ایصال ثواب کے لئے جامع مسجد صوفیا میونخ میں قرآن خوانی ہوگی ۔ انکے پانچ بچے ہیں ۔تین بچے اور انکی بیوی ابھی دو ہفتے پہلے ہی پاکستان سے چھٹیاں گزارنے آئے تھے ۔جامع مسجد صوفیا کے خادمین جاوید ملک ، محمد ریاض چیمہ ، ناصر مرزا ، میاں اشفاق اور دیگر تمام نمازیوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔موت کمیٹی کے سید نعیم علی شاہ اور دیگر کے تعاون سے جمعہ کو عمر حیات کی باڈی پاکستان روانہ ہوجائے گی ۔ساربروکن سے توقیر بٹر اور گارمش سے یارمحمد شمسی کے مطابق ہفتہ کو منڈی بہائوالدین میں مرحوم کی تدفین کی جائے گی ۔