Tarjuma Quran
English Articales

حاجی محمد عارف کی رہائش گاہ پر استقبال رمضان کانفرنس سے علامہ حسنات احمد مرتضی کا خطاب

Published on:   16-07-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

اٹلی (نمائندہ خصوصی)اٹلی کی معروف مذہبی اور سماجی شخصیت حاجی محمد عارف کی رہائش گاہ سے ملحق میلاد ہال میں استقبال رمضان کانفرنس علامہ حسنات احمد مرتضی کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں حاجی محمد عارف نے تلاوت ،حمزہ ،محمد عباس قادری ، محمد ریاض،محمد سجاد نے نعت اور یاسر قادری نے نقابت کی ۔علامہ حسنات احمد مرتضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان رحمتوں کی برسات اور توبہ کا مہینہ ہے ،مسلمانوں کو اس ماہ مقدس میں صدق دل سے توبہ کرنی ہو گی ۔وہ شخص جو اپنے آپ کو الہ کی بار گاہ میں جھکا کر عاجزی اورانکساری سے معافی کا طالب ہوتا ہے اللہ تعالی اس کو معاف کر دیتا ہے ۔انہوں نے کہا اس مہنیے میں ہمیں قرآن سے بھی اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہو گا ۔کانفرنس کے اختتام پر شرکا کی خدمت میں لنگر بھی پیش کیا گیا ۔کانفرنس میں کیثر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔