Tarjuma Quran
English Articales

علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضی کے دورہ اٹلی کی رپورٹ

Published on:   23-07-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

حاجی محمد عارف اور راجہ خادم حسین کی دعوت پر علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضی نے اٹلی کا دورہ کیا ۔ سولہ جولائی کو علامہ صاحب کا اٹلی پہنچنے پر کامران عارف ، نوید الحق قادری نے شاندار استقبال کیا ۔اٹلی کے معروف شہر ویرونا سے صاحبزادہ صاحب اٹلی کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت حاجی محمد عارف کی رہائش گا ہ پر پہنچے ۔ جہاں حاجی صاحب اور انکے رفقا نے بڑی گرم جوشی سے خوش آمدید کہا ۔ حاجی صاحب کی رہائش گاہ سے ملحق میلادہال میںاسقبال رمضان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔علامہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا استقبال کرنا سنت ہے ۔ شعبان ہمارے پیارے نبی ﷺ کا مہینہ ہے ۔پیارے آقا ﷺسے اس ماہ مقدس کی نسبت میں ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اس میں شب برات ہے اور اس میں گناہوں کی معافی ، رزق کی وسعت اور موت وحیات کا فیصلہ ہوتا ہے ۔ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ پیارے رسول ﷺ سے جس کا جتنا تعلق مضبوط ہوگا اتنا ہی اس کو کرم و رحمت سے نوازا جائے گا ۔ رمضان المبارک اہل ایمان کا مہینہ ہے ۔ اس میں گناہوں کی معافی ہوتی ہے ۔ ہمیں اپنے پیارے رسول کے وسیلہ سے کبائر و صغائر کی معافی طلب کرنا ہو گی ۔اس ماہ کے روزے رکھنے کے لئے ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا ۔ اس لئے کہ رمضان المبارک کے روزے رکھنا فرض ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر حاجی محمد عارف نے مہمان خصوصی اور تمام شرکا کو ہدیہ تشکر ،او ر لنگر پیش کیا ۔پروگرام کے بعد مختلف احباب نے علامہ صاحب سے ملاقات کی ۔اگلے روز حاجی صاحب کے رہائش گا ہ سے ایک قافلہ علامہ صاحب کی قیادت میں بریشا روانہ ہوا ۔ قافلے میں علامہ حسنات احمد مرتضے ،حاجی محمد عارف ، محمد کامران ، عمر شریف ، نوید الحق قادری ، سمیت کئی احباب شامل تھے ۔ بریشا پہنچنے پر محمدیہ اسلامک سنٹر کی انتظامیہ واراکین کی ایک بڑی تعداد نے استقبال کیا ۔ نیاز بٹ اور راجہ خادم حسین انتظامیہ کے احباب کا تعارف کرواتے رہے ۔اس کے ساتھ ہی محمدیہ اسلامک سنٹر کی دینی خدمات کا تذکرہ بھی ہوا۔ ظہر کی نماز کے بعد محبت رسول کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ جس میں راجہ خادم حسین نقابت کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔نعت خوانی کے بعد علامہ صاحب نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول ﷺ کا ئنات کا عنوان ہے ۔ اسکے بغیر کچھ بھی نہیں ۔ ایمان کی تکمیل کے لئے عشق رسول ﷺ کو اپنانا ضروری ہے ۔ اس کے سوا ایمان بھی کامل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین ، اہل بیت اطہار ، اکابرین امت محبت رسول ﷺ کو اختیار کئے ہوئے تھے ۔ آج ہمیں بھی انہی کے نقش راہ کو اختیار کرتے ہوئے محبت رسول کو اپنا نا ہو گا ۔ محبت اور عشق اطاعت اور اتباع کا بھی تقاضا کرتے ہیں ۔ ہمیں اسوہ رسول کو بھی اپنانا ہو گا ۔انہوںنے کہا کہ سب مسلمانوں کو نماز کی پابندی سمیت اسلام کے بنیادی اراکین کو اپنا نا ہو گا ۔ پروگرام کے بعد گیارھویں شریف کے ختم اور دعا کے ساتھ محفل ختم ہو گئی ۔ بعد ازاں مختلف احباب نے علامہ صاحب سے ملاقات کرنے کے بعد بریشا سے ریجو میلیا روانہ ہوگئے ۔ علامہ صاحب نے دورہ اٹلی کے دوران ویرونا ، ریجوایمیلیا ، بریشا میں مختلف پروگراموں سے خطاب کے علاوہ مختلف سماجی ،فلاحی ،مذہبی اور صحافی رہنماوں سے بھی ملاقات کرنے کے بعد جرمنی روانہ ہوگئے ۔