Tarjuma Quran
English Articales

64واں یوم آزادی خوشی اور غم کے ملے جلے جذبات کے ساتھ منا رہے ہیں۔صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   14-08-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی جامع مسجد صوفیا میونخ میں جشن آزادی کی تقریب صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے اور دیگر کی تصویری جھلکیاں

جرمن پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام جامع مسجد صوفیا میونخ میں جشن آزادی کی ایک خوبصورت ،باوقار تقریب علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ جشن آزادی کی تقریب کا آغاز چوہدری امجد کی تلاوت سے ہوا ۔ تقریب سے صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج 64واں یوم آزادی خوشی اور غم کے ملے جلے جذبات کے ساتھ منا رہے ہیں ۔ خوشی اس بات کی کہ آج کے دن پاکستان معرض وجود میں آیا ۔غم اور پریشانی اس بات کی ہے کہ جس مقصد کے لئے ہم نے وطن حاصل کیا تھا آج ہمارا وطن اس نظام مصطفے سے محروم ، بدامنی کا شکار ہے ۔ بلکہ دکھ اس بات کا ہے کہ آج غربت ، لوڈشیڈنگ ، بیروزگاری ، لسانی تعصب ،دہشت گردی ایسے مسائل نے ہمیں گھیر رکھا ہے ۔ اہل اختیار مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کی بجائے آپس میں الجھ کر اختیارات کی جنگ میں مصروف ہیں ۔ ایسے میں ہم اپنے کریم الٰہ کی بارگاہ میں التجا کرتے ہیں اے جس طرح تونے ستائیسویں رمضان کو یہ ملک عطا فرمایا ۔اسی طرح آج بھی رمضان المبارک کی رحمت پرور ساعتوں کے وسیلے سے ہمارے وطن کو استحکام نصیب فرما ۔جشن آزادی کی تقریب سے اریبہ امجد مفتی اور سید نور علی نے بھی خطاب کیا ۔ اسوہ مرزا ، ماصفہ مرزا ، علیشاچشتی ، وجیہہ پیرزادہ ، فاطمہ ، زینب عالم ،اریبہ مفتی نے,, لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری،،اپنی خوبصورت آواز سے دعا پڑھی ۔ سید نو شیروان علی ، نصیر احمد ، نبیل احمد ، عامر خان ، عمران خان ، سید نور علی ، محمد حسان پیرزادہ نے قومی ترانہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔اقبال خان نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔ اختتام پر پاکستانی پرچم والا کیک صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے اور جرمن پاکستان ویلفئر سوسائٹی کے محمد ریاض چیمہ ، خرم خاں ، اور مصطفے قاسمی نے کا ٹا ۔آزادی کی تقریب میں خواتین و حضرات کو محمد نواز ڈھلو کی جانب سے افطار ڈنر پیش کیا گیا ۔

Am 14. August 2011 wurde der Unabh