Tarjuma Quran
English Articales

حضرت علی المرتضی مدینہ علم و حکمت کے باب ہیں ۔یوم شہادت پر علامہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب

Published on:   22-08-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔ علامہ حسنات احمد مرتضے نے کہا ہے امیر المومنین، حضرت علی المرتضی مدینہ علم و حکمت کے باب ہیں۔آپ نے ایک مثالی زندگی گزاری ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد صوفیا میں حضرت علی کے یوم شہادت پر باب مدینہ العلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری امجد، سید نور علی نے تلاوت اور اقبال خان نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی ۔ کانفرنس کے اختتام پر طارق شالیمار ریسٹورنٹ کی جانب سے تمام شرکا کو افطاری پیش کی گئی ۔