Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی ۔ذوالحج کا چاند نظر آگیا۔جرمنی میں عید الضحیٰ 6نومبربروز اتوار ہو گی۔جید علمائے کرام

Published on:   31-10-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی کے جید و معروف علمائے کرام علامہ حسنات احمد مرتضی ، علامہ محمد الیاس علوی اور علامہ محمد ارشدنے ذوالحج کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں عیدالضحیٰ 6نومبربروز اتوار ہوگی۔تمام اہل ایمان کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔انہوں نے خوشی کے اس موقع پر فرمایا کہ ہمیں اپنے غریب مسلمان بھائیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔اپنے صدقات واجبہ و نافلہ سے ان کی مدد کرنی چاہیئے۔قربانی ہرصاحب نصاب مسلمان پر واجب ہے۔عیدکے موقع پر قربانی کرنا ہی ضروری ہے فلہٰذا ہر صاحب نصاب کو قربانی کر کے اسلامی شعار کو زندہ کرنا چاہیئے۔علمائے کرام نے کہا یورپ میں رہنے والے مسلمانوں کو قربانی کرتے ہوئے اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے کر جانا چاہیئے تا کہ آنے والی نسلیں بھی دینی شعار سے آگاہی حاصل کریں ۔واضح رہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کی رقم صدقہ کرنا درست نہیں ۔علمائے کرام نے مزید کہا کہ ایام تشریق( 9ذوالحج سے 13ذوالحج) میںپنجگانہ نماز (فرائض )کے بعد تکبیرات تشریق کا اہتمام کرنا چاہیئے۔یورپ میں قربانی کرنے والے قربانی کی کھالوں کی قیمت مصارف تک پہنچانے کا اہتمام کریں۔