Tarjuma Quran
English Articales

امام حسین نواسہ رسول ، جگر گوشہ بتول ، اور فرزندمو لا علی ہیں ۔علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   18-12-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہا ہے کہ اہل بیت سے محبت ایمان کا تقاضا ہے ۔ اہل بیت کو طہارت کی سند قرآن نے دی ہے ۔امام حسین نواسہ رسول ، جگر گوشہ بتول ، اور فرزندمو لا علی ہیں ۔ اہل بیت کے عظیم شہزادے امام عالی مقام امام حسین نے کربلا میں جان کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کو زندہ کر دیا ۔امام حسین کے تقوی و عبادت کے ذوق کا یہ عالم تھا کہ آپ نے پچیس حج پیدل چل کر فرمائے ۔آپ ایک مرتبہ اسامہ بن زید کی عیادت کے لئے تشریف فرما ہوئے ان کے ذمہ بہت سا قرض تھا ۔ امام حسین نے ان کا تمام قرض اتاردیا ۔ آپ سے مکہ میںایک اعرابی نے سوال کیا تو اسے مدینہ طیبہ آنے کا فرمایا ۔جب وہ حاضر خدمت ہوا تو باغ کی تمام کھجوریں فروخت کرکے رقم اسے عطا فرمائی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد صوفیا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔