Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی مسجد صوفیا میں پانچویں سالانہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تفصیلی رپورٹ

Published on:   09-02-2012

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی۔ جامع مسجد صوفیا میں پانچویںسالانہ محفل عید میلادالنبی انتہائی جو ش و خروش سے منعقد کی گئی ۔ پروگرام نماز عشا کے بعد شروع ہو نا تھا ، لیکن اہل محبت پہلے ہی صوفیا مسجد میں پہنچنا شروع ہو گئے ۔ مسجد کو چراغاں، لائیٹینگ ،ڈیکوریشن ، خو بصورت جھنڈیوں اور دلآویز بینرز سے سجایا گیا تھا ۔ آقا کریم ﷺ سے محبت کرنے والے مو سم کی خرابی ،برفباری اورشدید سردی کی پروا کئے بغیر میلاد کی خو شیوں میں شریک ہونے کے لئے جمع ہوتے گئے ۔حسان یورپ محترم الحاج سید جعفر علی شاہ صاحب آف فرینکفرٹ میونخ بان ہاف پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبا ل کیا گیا ۔اسی طرح اولم سے قاری ابتسام احمد ، محترم طارق صاحب شریک محفل ہوئے ۔علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے مسجد کے ہال میں تشریف لائے سنتیں ادا کرنے کے بعد عشا کی امامت کروائی ۔ نماز کے وقت مسجد کا ہال ایک خو بصورت منظر پیش کر رہا تھا ۔ یو ں محسوس ہو رہا تھا جیسے میلاد منانے والوں کا ایک ہجوم جامع مسجد صو فیا میں آمڈ آیا ۔ شرکائے تقریب کا جذبہ دیدنی تھا ۔ نماز کے بعد محفل کا با قاعدہ آغا ز ہوا ۔ صاحبزادہ صاحب نے مسجد کے آداب ، محفل میلاد شریف کے تقاضوں پر گفتگو کرنے کے بعد تلاوت کے لئے دعوت دی ۔محفل میں قاری ابتسام احمد ، چوہدری امجد ، سید نو شیران علی، عبدالمالک نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔دوران محفل اسٹٹ گارٹ سے حضرت علامہ مفتی محمد الیاس علوی صاحب ،پہنچے تو شرکائے محفل نے کھڑے ہو کر استقبال کیا ۔ مسجد کی فضا نعرہائے تکبیر و رسالت سے گو نج اٹھی ۔ مفتی الیاس اعوان آف کشمیرصاحب کے ساتھ ظفراقبال نوری سمیت دیگر احباب بھی قافلے کے ہمراہ شریک محفل ہوئے ۔محمد کاشف ، مصطفے ومحسن قاسمی ، محمد سلیمان خان ، اقبال خان ، محمد اسلم ، حاجی محمود ارشد ،حافظ عابد حسین نے نعت کی سعادت حاصل کی ۔ سید نورعلی نے جرمن اور محمد انس بن مالک نے اردو میں میلاد شریف پر تقریر کی ۔ جامع مسجد صو فیا میں پڑھنے والی طالبہ اریبہ مفتی نے اپنی ننھی زبان سے میلاد شریف پر خو بصورت تقریر کی ۔ محفل میں صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے دوران نقابت میلاد شریف کی بر کات ، اہمیت و فضیلت پر گفگو کرتے رہے ۔ فرینکفرٹ سے خصوصی طور پر محفل میں خصوصی نعت کے لئے تشریف لائے ہو ئے حسان جرمنی ، بلبل یورپ الحاج سید جعفر علی شاہ صاحب مائک پر آئے ۔تو محفل میں نعت نبی ﷺ کی خو شبو بکھرنے لگی ۔ سید جعفر شاہ صاحب کے ساتھ ہر زبان بھی شریک نعت ہو نے لگی ۔ محفل اپنے پورے جو بن پر تھی ۔ اور سید صاحب نعتیں سنائے جارہے تھے ۔ آپ کی نعت کے بعد حضرت علامہ مفتی محمد الیا س اعوان آف کشمیر کو دعوت خطاب دی گئی ۔ آپ نے اپنے خطاب دنواز سے شرکائے محفل کے قلوب میں عشق رسول ﷺ کو اجاگر کیا ۔ اور نام نہاد کلمہ گو کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میلادنہیں مناتے ۔ میلاد تو اہل محبت ہی مناتے ہیں ۔ پانچویں سالانہ محفل میلا د شریف ، درود وسلام ، دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو ئی ۔ محفل کے اختتام پر تمام شرکائے تقریب کومختلف انواع واقسام کا لنگر پیش کیا گیا ۔ ہر شخص شاندار انتطامات کو داد دے رہا تھا ۔ اللہ تعالی ہم سب کو میلاد شریف تذک و احتشام سے منانے کی تو فیق عطا فرمائے ۔