Tarjuma Quran
English Articales

اعمال صالح اختیار کرکے موت کی تیاری کرنا ہو گی ۔والد مسزسعید چشتی کے ختم قل سے علامہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب

Published on:   15-02-2012

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔ مسز سعید احمد چشتی کے والد عتیق احمد مرحوم کے ختم قل کی تقریب سے علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انسان نے موت کا ذائقۃ چکھنا ہے ۔ ہم سب کو اعمال صالحہ اپنا کر موت کی تیاری کرنا ہو گی ۔ نیکی کے ارادوں سے ہی نامہ اعمال میں اجر لکھ دیا جاتا ہے ۔ عقلمند انسان موت کو فراموش نہیں کرتا ۔ فوت ہونے والوں کا حق یہ ہوتا ہے کہ ان کے لئے خلوص کے ساتھ دعا کی جائے ۔ اپنے والدین اورتمام مومنین کے لئے دعا ئے مغفرت کرنے کی تعلیم قرآن دیتا ہے ۔ ختم قل شریف کی تقریب پاسینگ میں سعید احمد چشتی کی رہائش پر منعقد ہوئی ۔ مغرب سے عشا تک قرآن خوانی کی گئی ۔ نماز عشا کے بعد علامہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کیا ۔ اس کے بعد ختم شریف ،درودوسلام اور دعا کی گئی ۔ تمام احباب نے مرحو م کی مغفرت اور پس ماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ۔ آخر میں تمام احباب کی لنگر پیش کیا گیا ۔