Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی ۔علامہ حسنات احمد مرتضے کی زیر صدارت محفل میلاد برائے طلباو طالبات کی رپورٹ

Published on:   06-03-2012

Posted By:   محمد کامران عارف

میونخ ۔جامع مسجد صوفیا میں محفل میلاد برائے طلباو طالبات زیر صدارت علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے منعقد ہوئی ۔ محفل میں طلبا وطالبات کے والدین بھی شریک ہوئے ۔ محفل کا آغاز سید نو شیروان علی کی تلاوت سے ہوا ۔ محفل میں نصیر احمد ،نبیل احمد ،عامر خان ، عمران خان ،لائلی خان ، ملائکہ خان ، سائرہ ملک ، یاسمین ملک ، اسوہ مرزا، ماصفہ مرزا ، صوفیا خان ، آمنہ عمران ، اریبہ مفتی ، حرا و مدینہ کاشف ، عبدالوہاب بٹ ،حبیب اللہ بٹ ، سمیع خرم ، شاہ رخ ، حسان و وجیہہ پیرزادہ ، محمد قاسم رانا ، نے ہدیہ نعت پیش کیں ۔ محمد انس ، سید نور علی ، نورالعین ، سید نو شیروان علی ، محمد سلیمان خان ، اسامہ بٹ ، انس مفتی نے اردو و جرمن میں تقاریر کیں ۔ تمام طلبا وطالبات نعرہ ہائے تکبیر و رسالت بھی بلند کرتے رہے ۔محفل میں صوفیا مسجد میں پڑھنے والے طلبا و طالبات سے سوالات کے ذریعے احادیث اور دعائیں بھی سنیں گئیں ۔ آخر میں گیارھویں شریف کا ختم بھی پڑھا گیا ۔ طلبا و طا لبات نے والدین و شرکا محفل کے ساتھ لنگر تناول کیا ۔