Tarjuma Quran
English Articales

صاحبزادہ محمد تقی کی تدفین ، سینکڑوں افراد کی شرکت ، ختم قل 16مئی کو جامع مسجد ادارہ تعلیمات اسلامیہ لاہور میں ہو گا ۔

Published on:   15-05-2012

Posted By:   محمد کامران عارف

ادارہ تعلیمات اسلامیہ لاہور کے پرنسپل صاحبزادہ حافظ نعمان احمد کے صاحبزادے ،اور علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے، صاحبزادہ حافظ برکات احمد ابرارصاحبزادہ ذیشان احمد حسان کے بھتیجے صاحبزادہ محمد تقی کی نماز جنازہ مرحوم کے نانا جامع فیضان نقشبند کے مہتمم علامہ مولانا حاجی سلیمان شمسی نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افرادنے کی شرکت نے شرکت کی ۔علاقہ بھر کی معروف شخصیات نے مرحوم کے وصال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور والدین و لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ صاحبزادہ محمد تقی کا ختم قل سولہ مئی بروز بدھ بعد نماز فجر جامع مسجد ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں ہوگا ۔