Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی۔28جولائی کو جامع مسجد صوفیا میں محفل درودوسلام علامہ حسنات احمد مرتضے کی زیر صدارت ہو گی

Published on:   28-07-2012

Posted By:   محمد کامران عارف

میونخ ۔ 28جولائی بعد نماز عصر کو جامع مسجد صوفیا میں محفل درودوسلام کا انعقاد کیا جائے گا ۔محفل علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کی زیر صدارت ہو گی۔محفل میں درودوسلام کی اہمیت و فضیلت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ درود شریف بھی پڑھا جائے گا ۔ محفل کے اختتام پرمحمد ظہور قاسمی کی جانب سے تمام شرکا کو افطار ڈنر پیش کیا جائے گا ۔خواتین کے لئے باپردہ اہتمام ہو گا ۔تمام احباب کو شرکت کی عام دعوت دی جاتی ہے ۔