Tarjuma Quran
English Articales

24دسمبر ماہانہ محفل گیارھویں شریف کے موقع پر شرکائے محفل کے والدین و عزیز اقارب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی ۔

Published on:   03-12-2012

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔ 24دسمبربرو ہفتہ بوقت 18:00بجے جامع مسجد صوفیا میونخ جرمنی میں ماہانہ محفل گیارھویں شریف کی تقریب علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کی زیرصدارت ہوگی ۔اس موقع پر شرکائے محفل کے والدین و عزیز اقارب کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی،کلمہ شریف ،درودشریف کی جائے گی ۔یاد رہے کہ اس کائنات میںجیسا کرے گے ویسا بھرے گے۔آج ہم اپنے پیاروںکے لئے وقت نکالیں گے ، دعا کرینگے، تو کل ہمارے مرنے کے بعد بھی کو ہمارے لئے دعا کرنے اور قرآن خوانی کو اہمیت دے گا۔ آج ہم اپنی مصروفیت کی نظر ہو جائیں گے اور ان ایسی محا فل کو چھوڑ دیں گے تو کہیں ایسا نہ ہماری اولادیں اپنے کا موں میں مگن رہے اور وہ بھی پھر ہماری طرح ہمارے لئے دعا کا اہتمام نہ کرسکے ۔پھر پچھتاوے کا کوئی فائدہ نہ ہو گا ۔ اس لئے آج ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ہمیں ان ایسی محافل کو غنیمت جاننا چاہئے ۔