Tarjuma Quran
English Articales

اہل بیت کی معرفت ، محبت ، اور قرب آخرت میں نجات کی علامت ہے ۔علامہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   04-12-2012

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہا ہے کہ اہل بیت کی معرفت ، محبت ، اور قرب آخرت کی کامیابی اور نجات کی علامت ہے ۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے جامع مسجد صوفیا میونخ میں پانچویں سالانہ محفل شہدائے کربلا میں صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حدیث شریف میں ہے کہ اہل بیت کی معرفت آگ سے نجات دے گی ، آل محمد کی محبت پل صراط سے گزرنے کا پاسپورٹ ہے ،اہل بیت کا قرب آگ سے نجات ہے ۔محفل میں سید نو شیروان علی ، سید نورعلی نے تلاوت ، مستفیض الرحمن ،محمد اقبال خان ، محمد شکیل ، حاجی محمود ارشد، تنویرا حمد بٹ نے ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔ محمد سلیمان خان ، عامر خان ، عمران خان ، نصیر احمد ، نبیل احمد ،عبدالوہاب بٹ ،حبیب اللہ بٹ ،شاہ رخ خان ، اریبہ امجد مفتی اور دیگر نے بارگاہ امام عالی مقام میں منقبت پیش کی ۔ محفل کے اختتام پر تما م شرکا کو لنگر حسینی پیش کیا گیا ۔ سیدنعیم علی شاہ ، سعید احمدچشتی ، ظہور قاسمی ، نعمان خان ، بابر ملک نے شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔