Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی۔ جامع مسجد صوفیا میں بٹ برادران کے والد محمد بشیر مرحوم کے لئے قرآن خوانی کی تقریب ۔(رپورٹ )

Published on:   07-01-2013

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔ جامع مسجد صوفیا میو نخ میں تنویر احمد بٹ ، صغیر احمد بٹ ، ادریس احمد بٹ کے والد محترم محمد بشیراحمد بٹ مرحوم کی محفل قرآن خوانی کی تقریب صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ بعد نماز مغرب قرآن خوانی کی گئی ۔ قرآن خوانی کے بعد علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے ایصال ثواب اور والدین کی عظمت وفضیلت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین ایک عظیم نعمت ہوتے ہیں ۔جن کے والدین زندہ ہوں ان کو اپنے والدین کی خدمت کرنی چاہئے ۔ اور جن کے والدین دنیا سے پردہ کر جائیں ۔ان کو انکے ایصال ثواب کا اہتمام کرتے رہنا چاہئے ۔ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ، صدقہ وخیرات ،رفاہ عامہ کے کاموں کو اختیار کرنا چاہئے ۔ آج ہم اپنے مرحومین کے لئے اہتمام کریں گے تو کل ہمارے لئے بھی کوئی دعا کرے گا ۔ آج ہم ان کے لئے دعا نہ کریںتو کیا کل کو ہمارے بعد کوئی دعا کرے گا ۔ خطاب کے بعد نماز عشا اداکی گئی ۔ بعد نماز عشا صلوۃ و سلام ، ختم شریف اور محمد بشیراحمد بٹ مرحوم کے لئے خصوصی طور پر دعاکی گئی ۔محفل میں خواتین وحضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اختتام پر شرکائے تقریب کو لنگر بھی پیش کیا گیا ۔