Tarjuma Quran
English Articales

میونخ ۔جامع مسجد صوفیا میں چھٹی سالانہ جشن عیدمیلادا لنبی ﷺ کی بابرکت تقریب کی خصوصی رپورٹ

Published on:   27-01-2013

Posted By:   محمد کامران عارف

میونخ ۔جامع مسجد صوفیا میں چھٹی سالانہ جشن عید میلادا لنبی ﷺ کی تقریب انتہائی جوش وخروش ،محبت رسول ﷺکے جذبوں سے منعقد کی گئی ۔ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی مسجد میں چراغاں کا اہتمام کیا گیا ۔ مسجد کو مختلف زیب وزینت کی اشیا سے مزین کیا گیا ۔ خوبصورت گلدستوں اور رنگا رنگ پھولوں والے گملے مسجد کے ماحول کو چا ر چاند لگا ئے ہوئے تھے ۔ عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔مہمانان خصوصی جامع مسجد ایسن کے خطیب علامہ حافظ محمد ارشد نقشبندی ، اوراسٹٹ گارٹ المدینہ مسجد کے روح رواں علامہ محمد الیاس اعوان تھے ۔ اس بار جشن عید میلاد النبی ﷺ کی اس تقریب کے لئے جذبے اور جوش وخروش دیدنی تھا ۔مقررہ وقت سے پہلے ہی اہل محبت مسجد میں پہنچ چکے تھے ۔ خوشبوئو ں کے ماحول میں درودوسلام پڑھا جارہا تھا ۔ اور درودوسلام کی وجہ سے ماحول میں روحانی اقدار غالب آرہی تھیں ۔عامر خان ،چوہدری امجدعلی نے تلاوت ، محمدسلیمان خان ، حاجی محمود ارشد،مصطفے قاسمی ،نعمان خان، تنویر احمد بٹ ،مستفیض الرحمن ،ملائکہ خان،حراومدینہ ، حسان پیرزادہ وجیہ پیرزادہ اور دیگرنے گلہائے عقیدت پیش کئے اریبہ مفتی ،سیدنورعلی ،محمدانس نے تقاریر کیں۔اس بار محفل میں تمام نعت خوان بغیر نقابت کے ہی اپنی باری پے حاضری لگوائی ۔علامہ حسنات احمد مرتضے نے کہا کہ اس بار ربیع الاول شریف کے آغاز میں ہم نے درود شریف پڑھنے کا اعلان تھا اور خیال تھا کہ سب مل کر ایک لاکھ بار درود شریف محفل تک ہو گا اور اس موقع پر پیش کیا جائے گا ۔اللہ کا شکر ہے کہ ایک لاکھ کی بجائے پانچ لاکھ سے بھی زیادہ درود شریف پڑھا گیا ہے ۔طلبا وطالبات کے تین گروپ بنائے تھے ۔پہلا گروپ دس سال کی عمر تک ، دوسرا بیس سال کی عمر تک ، اور تیسرا تیس سال کی عمر تک ۔یہ سب درود شریف پڑھیں گے ۔ جس نے سب سے زیادہ درود شریف پڑھا اس کو انعام دیا جائے گا ۔ دس سال سے کم عمر والے گروپ میں حسان پیرزادہ پہلے ،مریحہ نعمان دوسرے ، عبدالوہاب اور علیشاچشتی تیسرے نمبر پر رہے ۔ دوسرے گروپ میںعامر خان پہلے ، محمد انس دوسرے اور سلیمان خان تیسرے نمبر پر رہے ۔ اور تیسرے گروپ میں شاہ رخ سیدنجم علی پہلے نمبر پررہی ۔ ان تمام میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔علامہ محمد ارشد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے درودوسلام کی فضیلت بیان کی۔انہوں نے کہا کہ درود شریف پڑھنے کی برکت سے ایک مسلمان حضور پاک ﷺ کی نظر میں آجاتاہے ۔اور اسکی آخرت بھی اچھی ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے جامع مسجد صوفیا میںدرود شریف پڑھنے کی تحریک کو بھی سراہا ۔علامہ محمد الیاس اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عائشہ ؓ نے آپ ﷺ کے اخلاق کو قرآن قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس با رربیع الاول شریف میں درودوسلام کے حوالے سے پورے جرمنی میں جامع مسجدصوفیا میونخ والے آگے نکل گئے ۔ محفل کے اختتام پر درودوسلام ، ذکر ، ختم شریف ، دعا کی گئی ۔تمام احباب کی خدمت میںلنگر پیش کی گیا ۔