Tarjuma Quran
English Articales

میونخ ۔سعید چشتی کی رہائشگاہ پر سالانہ محفل میلادشریف سے علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب

Published on:   13-02-2013

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔سعید احمد چشتی کی رہائشگاہ پر سالانہ محفل میلاد علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت خدا کا تقاضا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی پیروی کی جائے ۔ میلاد شریف جس گھر میں کیا جائے وہاں رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے ۔ صحا بہ بھی میلاد شریف کا اہتمام کرتے ۔ محفل میلاد میں سید نجم علی ، امجد علی چوہدری نے تلاوت ، حاجی محمود ارشد ، تنویر احمد بٹ مصطفے قاسمی نے ہدیہ نعت پیش کئے ۔سید نور علی نے جرمن میں تقریر کی ۔محفل میلاد شریف میں خواتین وحضرات نے شرکت کی ۔ اختتام پر سعید احمد چشتی نے لنگر پیش کیا ۔ اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔