Tarjuma Quran
English Articales

غوث اعظم سید عبدالقادر جیلانی علمی وروحانی عظیم شخصیت ہیں ۔صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   23-02-2013

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی۔جامع مسجدصوفیا میونخ میں بڑی گیارھویں شریف کے موقع پر غوث اعظم کانفرنس سے علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غوث اعظم ،پیران پیر ،سید عبدالقادر جیلانی علمی وروحانی عظیم شخصیت ہیں۔آپ کی زندگی سے صداقت، تقوی ، قرآن سے لگائو کا درس حاصل کرنا ہو گا ۔ اسی موقع پر سیدنعیم علی شاہ کے برادر اصغر سید ندیم علی مرحوم کی پہلی سالانہ برسی اور محمد اکرام کی والدہ مرحومہ کے چہلم کے سلسلے میں قرآن خوانی بھی کی گئی ۔ مرحومین کی مغفرت کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی ۔ اختتام پر تمام شرکا کو لنگر غوثیہ پیش کیا گیا ۔