Tarjuma Quran
English Articales

سہ ماہی محفل برائے طلبا وطالبات 29ستمبر بروز اتوار گیارہ بجے دن منعقد ہوگی ۔

Published on:   28-08-2013

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی (نمائندہ خصوصی ) جامع مسجد صوفیامیونخ میں سہ ماہی محفل برائے طلبا وطالبات29ستمبر2013 بروز اتوار گیارہ بجے دن صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کی زیر صدارتمنعقد ہوگی ۔اس محفل میں طلبا وطالبات تلاوت ،نعت اور تقاریر پیش کرینگے ۔ یاد رہےکہ جامع مسجد صوفیا میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباوطالبات کی خفیہ صلاحیتوں کوبیدار کرنے کے لئے سہ ماہی محفل برائے طلبا وطالبات منعقد کی جاتی ہے ۔ اس سے نونہالاعتماد کے ساتھ ساتھ دینی معلومات بھی حاصل کرتے ہیں ۔اس موقع پر بچوں کے والدین بھی شریک محفل ہوکر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔