Tarjuma Quran
English Articales

قرآنی تعلیمات ہی کامیابی کی علامت ہیں ، قرآن تربیت کے لئے پیار ومحبت کادرس دیتا ہے ۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ

Published on:   27-12-2013

Posted By:   محمد کامران عارف

(ویانا ،اکرم باجوہ )جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب نے ,, آئو قرآن سیکھو ،،کے تحت جامع مسجدصوفیا میونخ میں ,,درہ تفسیر قرآن ،،کی افتتاحی تقریب سے ویڈیوخطاب کرتے ہوئے فرمایا قرآنی تعلیمات ہی کامیابی کی علامت ہیں ، قرآن تربیت کے لئے پیار ومحبت کادرس دیتا ہے۔قرآن مجید کی تعلیمات کے ذریعے پوری دنیا میں امن قائم کرنا ہوگا ۔علامہ سید ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا اللہ تعالی کی پناہ کے قلعے میں آنا ہوگا تاکہ شیطان جذبو ں کو ٹھنڈانہ کر سکے ۔ انہوں نے کہا قرآن چار بنیادی عقائد توحید ،رسالت قرآن واسلام کی صداقت ،اور آخرت پر یقین سکھاتا ہے ۔ دورہ تفسیر میں پہلا پارہ علامہ حسنات احمد مرتضے ،دوسراپارہ علامہ محمد الیاس اعوان ،تیسرا پارہ علامہ محمد ارشد نقشبندی نے پڑھا یا ۔