Tarjuma Quran
English Articales

جامع مسجد صوفیا درس،دعا اورپیرزادہ اسرار کی جانب سے افطاری کی تصویری جھلکیاں

Published on:   03-07-2014

Posted By:   کامران عارف

میونخ ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمدمرتضے نے جامع مسجد صوفیا میونخ میںپیرزادہ اسرار کی جانب سے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن اور روزے شفاعت کرینگے ۔ روزہ کہے گے یااللہ اس نے میری خاطر کھانا پینا اور خواہشات کو روکے رکھا تو اس کی شفاعت فرما ۔اسی طرح کہے گا ۔اس نے راتوں کو مجھے پڑھا تو اس کی شفاعت فرمادے ۔وہ دونوں شفاعت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضاں ہمدردی کا مہینہ ہے ۔ہمدردی اور مواساۃ اس وقت پیدا ہوتی ہے جب عاجزی اور انکساری ہو ۔روزہ عاجزی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔