Tarjuma Quran
English Articales

جامع مسجد صوفیا ،سعیدچشتی کی جانب سے افطار۔رمضان عملی زندگی کا درس دیتا ہے علامہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب

Published on:   05-07-2014

Posted By:   کامران عارف

میونخ ۔ جامع مسجد صوفیا میونخ میںسعیداحمد چشتی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر علامہ صاحبزادہ حسنات احمدمرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان عملی زندگی گزارنے کا درس دیتا ، اہل بیت کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ حضرت سیدہ فاطمہ ،حضرت مولاعلی اور حسنین کریمین کی محبت تقاضا کرتی ہے کہ قرآن کریم سے مضبوط تعلق قائم کیا جائے ۔ رمضان المبارک اس تعلق کو عملی زندگی کا حصہ بنانے میں اہم موقع ادا کرت اہے ۔ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سورہ النور کی آیت نمبر 30,اور31میں مسلمان مردوں اور مومن عورتوں کو اپنی نظروںاور عصمتوں کی حفاظت کاحکم دیا گیا ہے ۔