Tarjuma Quran
English Articales

جامع مسجد صوفیا محفل گیارھویں سے علامہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب ،محمد ریاض اور عمران قیصر کی جانب سے افطاری

Published on:   11-07-2014

Posted By:   Kamran Arif

میونخ ۔ جامع مسجد صوفیا میونخ میںمحفل گیارھویںسے علامہ صاحبزادہ حسنات احمدمرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا عبادت کا مغزہے ۔ اللہ تعالی نے ہمیں دعا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دعا عاجزی اور انکساری کی علامت ہے ۔رمضان المبارک میں سحراور افطار کے وقت دعا قبول ہوتی ہے ۔ ان دونوں اوقات میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے طلب کرتے رہنا چاہیئے ۔ محفل کے موقع پر محمد ریاض آف سیالکوٹ اور عمران قیصر نے افطاری کا اہتمام کیا ۔