Tarjuma Quran
English Articales

شہداء کربلا کانفرنس سٹٹگارٹ

Published on:   09-11-2014

Posted By:   Muhammad Kamran

جاوید بھٹی جرمنی سٹٹگارٹ۔ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون اور مسجد المدینہ سٹٹگارٹ کے زیر اہتمام مسجد ہذا میں ایک عظیم شہدائے کربلا کانفرنس منعقد کی گئی جس میں نہ صرف سٹٹگارٹ بلکہ دوسرے شہروں سے بھی نبی اکرم ﷺ اور اہلبیت سے محبت اور عقیدت رکھنے والے دوست و احباب نے شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی،محفل کو نورانی بنانے کے لئے میونخ سے جناب علامہ حسنات احمد مرتضی صاحب کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا تھا، نقابت کے فرائض جناب علامہ مولانا محمد الیاس علوی صاحب نے احسن طریقہ سے سر انجام دیئے، کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،نعت خوانوں نے اپنی پیاری پیاری آوازوں میں نعت رسول ﷺ سنائی ،منقبت حسین بھی سنائی گئی، مہمان خصوصی جناب علامہ حسنات احمد مرتضی نے واقعہ کرب و بلا پر مختصر اور جامعہ ایمان افروز خصوصی خطاب فرمایا،پروگرام کے اختتام پر پاکستان،وزیرستان اور سیلاب زدگان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور لنگر تقسیم کیا گیا۔