Tarjuma Quran
English Articales

اسٹٹ گارٹ احسن تارڑ اور خواجہ عمر کی جانب سے علامہ الیاس اعوان کی زیرصدارت محفل میلاد میں علامہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب

Published on:   02-01-2015

Posted By:   Muhammad Kamran

اسٹٹ گارٹ ۔ احسن تارڑ کے پیزا پر خواجہ عمر اور احسن تارڑ کی جانب سے محفل میلاد شریف کا انعقاد کی گیا ۔ محفل کی صدارت علامہ محمد الیاس اعوان صاحب نے کی ۔ احسن تارڑ نے اپنے خوبصور ت اور مخصوص انداز میں محفل میں بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کرکے محفل کی رونق کو دوبالا کیا ۔ محفل میں علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل محبت میلاد شریف کی خوشیوں کا اظہار اپنا فریضہ سمجھتے ہیں ۔ جہاں میلاد شریف کا اہتمام ہوتا ہے وہان برکات و رحمات کا نزول ہوتا ہے ۔شرکا محفل نے عصر اور مغرب ، عشا کی جماعت علامہ الیاس اعوان صاحب کی امامت میں ادا کیں ۔ عصر تا مغرب محفل ،جب کہ نماز مغرب کے بعد محفل ذکر و دعا ہوئی ۔ تمام شرکا کو محمد احسن تارڑ اور خواجہ عمر کی جانب سے میلاد ضیافت بھی پیش کی گئی ۔ میزبانوں نے شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔