Tarjuma Quran
English Articales

مسجد صوفیا میں سالانہ میلادا لنبی ﷺکانفرنس کے موقع پر صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کے بارہ پیغامات

Published on:   27-01-2015

Posted By:   Muhammad Kamran

جامع مسجد صوفیا میں سالانہ عید میلا دالنبی کانفرنس میں علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے شرکائے تقریب کو عید میلاد بارھویں کی نسبت سے بارہ پیغامات دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی توحید اور حضرت محمد ﷺ کی رسالت پر اپنے ایمان کو مضبوط کریں ۔ پانچ وقت کی نماز قائم کریں ۔ رمضان آئے تو روزے رکھیں ۔ جو صاحب نصاب ہیںوہ ہر سال زکوۃ ادا کریں ۔ ہر صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک با ر حج فرض ہے جس پر حج فرض ہے اس نے ابھی تک حج نہیں کیا تو وہ حج ادا کرے ۔ ہمارے آقا ﷺ پر پہلی وحی اقرا نازل ہوئی ،جو ہم سب کو تعلیم حاصل کرنے کا درس دیتی ہے ۔ خاص طور پر خود بھی اور اپنے بچوں کوبھی قرآن سکھائیں ۔اخلاق ایک مسلمان کی زندگی کا حسن ہے اخلاق حسنہ اپنائیں ۔ ہمارے نبی ﷺ صادق وامین ہیں ، ہمیں اپنی عملی زندگی میں سچ کو اپنانا ہو گا ۔ جھوٹ باعث ہلاکت ہے جھوٹ سے بچنا ہوگا ۔ غیبت اپنے بھائی کے گوشت کھانے کے مترادف ہے ، غیبت سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا ہوگا ۔ ادب اختیار کرنا ہوگا ، حدیث شریف کا مفہوم ہے اچھا باپ وہ ہے جو اپنی اولاد کو ادب سکھاتاہے ۔ عاجزی اختیار کریں ۔