Tarjuma Quran
English Articales

غوث اعظم کی تعلیمات اہل اسلام کے لئے مینارہ نور ہیں ۔ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   13-02-2015

Posted By:   Muhammad Kamran

صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے میونخ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غوث اعظم کی تعلیمات اہل اسلام کے مشعل راہ اور مینارہ نو ر ہے ۔ غوث اعظم نے بچپن ہی سے سچ کو اختیار کیا ۔ حصول علم کے لئے سفر کرتے ہوئے آپ کے سچ بو لنے کی وجہ سے ڈاکو تائب ہوگئے ۔ آپ نے دو باتوں سے بڑی رغبت رکھی ،ان میں پہلی بات علم کا حصول اور علم سے اشتغال ہے اور دوسری بات صالحین کی زیارت ہے ۔ اولیا و صالحین کی زیارت کے لئے سفر کرتے ۔ سیدی غوث اعظم فرماتے ہیں میں علم حاصل کرتا رہا حتی کہ قطب کے مرتبے پر فائز ہو گیا ۔ ایک اور مقام پر آپ نے فرمایا میں تمھاری اس دنیا کو یوں دیکھتا ہے جیسے ہتھیلی پر رائی کے دانے ہوتے ہیں ۔