Tarjuma Quran
English Articales

عقیدہ توحیدورسالت ایمان کی اساس ہے ۔ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   19-02-2015

Posted By:   Muhammad Kamran

میونخ ۔ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہا ہے کہ عقیدہ توحید و رسالت ایمان کی اساس ہے ۔ اللہ تعالی وحدہ لاشریک ہے ۔ وہ اپنی ذات وصفات میں یکتا ہے ۔ حضرت محمد ﷺ اسکے بندے اور رسول ہیں ۔ اللہ تعالی کے بعد آپ ہی کا مقام بلند و بالا ہے۔عقیدہ کی اصلاح کے بعد اعمال صالحہ تقوی و پرہیز گاری کی علامت ہیں ۔ اعمال خیر میں پنجگانہ نماز ادا کرنا ۔نماز ایک مسلمان کی زندگی کا لازمی جزو ہے ۔ نماز ہمارے آقا ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔