Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی میں پہلا روزہ 18 جون جمعرات کو ہو گا ، اہل اسلام کو رمضان مبارک ہو ۔ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   17-06-2015

Posted By:   Muhammad Kamran

ؓجرمنی میں یکم رمضان 18 جون 2015بروز جمعرات کو ہو گا۔رمضان المبارک کی آمد پر علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے اہل اسلام کو شھر رمضان کی مبارک پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر بالغ مسلمان پر روزے فرض ہیں ۔ تمام مسلمانوں کو رمضان کے روزے رکھنا ہوں گے ۔ رمضان المبارک مواساۃ اور صبر کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مقدس میں اپنے غریب مسلمانوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا ۔ افطاریوں کا اہتمام کرنا ہوگا ۔ قرآن کریم کی تلاوت کرنا ہوگی ۔ اور قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانے کا عہد کرنا ہوگا ۔ صدقہ فطر ادا کرنا ہوگا ۔ جن کو توفیق ملے ان کو آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا ہو گا ۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا مغفرت اور تیسر ا آگ سے نجات کا عشرہ ہے ۔ رمضان المبارک میں اپنے گناہوں کی معافی کا اہتمام کرنا ہو گا ۔ اللہ تعالی ہم سب کو رمضان المبارک کی برکات سے نوازے ۔