Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی میں پہلا روزہ 6جون پیر کو ہو گا ، اہل اسلام کو رمضان مبارک ہو ۔ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   05-06-2016

Posted By:   Kamran

جرمنی میںیورپ کے دیگر ممالک کی طرح یکم رمضان 6جون 2016بروز پیر کو ہو گا۔رمضان المبارک کی آمد پر علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے اہل اسلام کو شھر رمضان کی مبارک پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر بالغ مسلمان پر روزے فرض ہیں ۔ تمام مسلمانوں کو رمضان کے روزے رکھنا ہوں گے ۔ رمضان المبارک مواساۃ اور صبر کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مقدس میں اپنے غریب مسلمانوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا ۔ افطاریوں کا اہتمام کرنا ہوگا ۔ قرآن کریم کی تلاوت کرنا ہوگی ۔ اور قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانے کا عہد کرنا ہوگا ۔ صدقہ فطر ادا کرنا ہوگا ۔ جن کو توفیق ملے ان کو آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا ہو گا ۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا مغفرت اور تیسر ا آگ سے نجات کا عشرہ ہے ۔ رمضان المبارک میں اپنے گناہوں کی معافی کا اہتمام کرنا ہو گا ۔ اللہ تعالی ہم سب کو رمضان المبارک کی برکات سے نوازے ۔