Tarjuma Quran
English Articales

یکم محرم سے 10 محرم تک عشرہ محبت اہلبیت منایا جائے گا

Published on:   08-09-2018

Posted By:   کامران

یکم محرم سے 10 محرم تک عشرہ محبت اہلبیت منایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اما م حسین اور آپ کے عظیم خانوادہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کو زندہ کیا ۔ انہوں نے اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ عشرہ محبت اہلبیت میں سیمینارز، محافل اور کانفرنسز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ اہل بیت کے حوالے سے لٹریچر بھی عام کیا جائے اور گھروں میں بھی بچوں کی تربیت کے لئے ذکر اہلبیت کیا جائے اور واقعہ کربلا کے حوالے سے شعور کو عام کیا جائے ۔مساجد میں بھی ذکر امام حسین کی تقاریب منعقد کی جائیں ۔ اور جمعہ کے خطبات میں بھی اہلبیت کی محبت کا درس دیا جائے ۔ شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے پانی کی سبیلیں اور لنگر کو عام کیا جائے