Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی۔ رمضان کی آمد پر رحمتو ں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   11-08-2010

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی۔میونخ۔۔صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہاہے کہ رمضان کی آمد پر رحمتوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔اور جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں ۔اور شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد صوفیا میں استقبال رمضان پر خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے ۔ صاحبزادہ حسنات نے کہا کہ رمضان صبر اور مواساة کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ میں افطاری کروانے والوں کی مغفرت ،گردن آگ سے آزادی اور روزہ دار جتنا اجردیا جاتا ہے اور روزہ دار کا اجر بھی کم نہیں ہو تا ۔ اس ماہ میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے ۔ یہ مہینہ غریبوں سے ہمدری کا مہینہ ہے ۔ علامہ حسنات نے کہا ہے کہ روزہ دار کو سیر کروا کے افطاری کروانے والے کو اللہ تعالی محبوب کریم کے حوض کوثر سے پلائے گا حتی کہ وہ کبھی پیاسا نہیں ہو تا ۔ اور اسے جنت میں داخل کردے گا ۔ علامہ صاحب نے کہ ہے کہ رمضان کا استقبال کر نا سنت ہے ۔جان کائنات ﷺ نے شعبان کے آخر پر رمضان کی فضیلت پر خطبہ دیا ، تاکہ رمضان المبارک کی اہمیت وفضیلت واضح ہو جائے ۔ اور اس کا استقبال کرنے کی سنت قائم ہو جائے ۔