Tarjuma Quran
English Articales

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ جنتی عورتوں کی سردار اور خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں ،صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   17-08-2010

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہا ہے کہ سیدئہ کائنا ت حضرت فاطمہ جنتی عورتوں کی سرادر اور خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں۔آج خواتین اسلام کو انکی سیرت وکرادر کا مطالعہ کر کے حیا ،اسلام سے سچی محبت اور عشق رسول کو اپنانا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد صوفیا میونخ میں خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حسنات نے کہا خاتون جنت چکی کا پاٹ چلاتے ہوئے الحمد سے والناس تک قرآن کی تلاوت کر لیتیں ۔ اپنے کام خود اپنے ہاتھوں سے فرماتیں ۔ ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرتیں ۔ خاتون جنت کا نفرنس کے موقع پر قرآن خوانی بھی کی گئی اور شرکا کے لئے افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا ۔