Tarjuma Quran
English Articales

جرمنی ۔ متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کر نا ہر پاکستانی کی خصوصا ذمہ داری ہے ۔صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   19-08-2010

Posted By:   محمد کامران عارف

میونخ َجامع مسجد صوفیا میں آزادی کی تقریب سے صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن کے 63ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ۔ اس موقع پر متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کر نا ہر پاکستانی کی خصوصااوردیگر کی عموما ذمہ داری ہے۔اس صدی کے سب سے بڑے سانحہ میں متاثرین کی مددکرنا ہمارا مذہبی،ملی ،دینی،قومی فریضہ ہے ۔انہوں نے کہا اس سانحہ پر قوم کو استغفار کرنا ہوگی ۔اللہ تعالی سے معافی مانگنا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیای راہنماﺅں کے رویے بھی افسوسناک ہیں ۔عالمی سطح پر لوگ امداد کرنا چاہتے ہیں لیکن کرپٹ حکمرانوں کی بنا پر کیش دینے کی بجائے اشیائے ضرورت فراہم کرنےکی آفرز کی جارہی ہیں ۔ یوم آزادی پر سید نوشیروان علی،عامرخان،عمران خان،اسامہ بٹ نے قومی ترانہ ،سائرہ ملک ،یاسمین ملک ،اسوہ مرزا،ماصفہ مرزا نے دعا پیش کی ، سیدنورعلی نے جرمن زبان میں اور انس بن مالک نے اردو زبان میں آزادی پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں ۔تقریب میں مرد وخواتین نے کثیر تعداد میںشرکت کی ۔آخر میں تمام احباب کی خدمت میں افطار ڈنر پیش کیا گیا ۔اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں ۔