Tarjuma Quran
English Articales

حضرت خدیجة الکبری نے اپنا سب کچھ مصطفے کریم ﷺ کے قدموں پر قربان کردیا ۔ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   21-08-2010

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہ ام المومنین حضرت خدیجةالکبری ؓ نے اپنا مال دولت سب کچھ مصطفے کریم ﷺ کے قدموں میں قربان کردیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد صوفیا میونخ میں دس رمضان المبارک کو حضرت خدیجہ ، یوم فتح مکہ اور گیارھویںشریف کے حوالے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حسنا ت نے کہا کہ حضرت خدیجہ ایک وفا شعار زوجہ تھیں ۔ ان کی موجودگی میں مصطفے کریم نے کسی دوسری خاتون کو حرم میں نہیں رکھا ۔ آپ کے وصال کے بعد بھی نبی ﷺ ان کو یا د فرماتے ۔ حضرت خدیجہ نے 25سال حرم نبوی میں رہنے کی سعادت حاصل کی ۔ رسول کریم ﷺ کی اولاد چار صاحبزادیاں اور دو صاحبزادے انہی کی بطن سے ہوئے ۔ علامہ صاحب نے کہا کہ دس رمضان کو ہی مکہ فتح ہوا تھا ۔ مکہ وہ عظیم شہر ہے جس میں رسول کریم ﷺ کی ولادت ہوئی ۔ اور اسی شہر میں سب سے پہلی مسجد قائم ہوئی ۔ اجتماع میں سید نوشیروان علی ، اسامہ بٹ نے تلاوت اور اقبال خاں نے نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔