Tarjuma Quran
English Articales

تقوی اختیار کرنا ایک مسلمان کے لئے سرمایہ حیات ہے ۔صاحبزادہ حسنات احمدمرتضے

Published on:   13-11-2010

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔ (نمائندہ خصوصی ) علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہا ہے کہ ایک مسلمان کے لئے تقوی اختیار کرنا سرمایہ ءحیات ہے ۔جامع مسجدصوفیا میونخ میں جمہ کے اجتماع سے سورہ ال عمران کی آیت 134کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہا کہ متقی کی تین صفات کو قرآن نے یہاں پر بیان کیا ہے ۔پہلی خوبی یہ کہ وہ خوشی اور تنگی میں خرچ کرتا ہے ۔انفاق فی سبیل اللہ کو اختیار کرتا ہے ۔بخل کا مظاہرہ نہیں کرتا ۔دوسری خوبی یہ کہ وہ اپنے غصے پر کنٹرول کرتا ہے ۔ غصہ شیطان کی طرف سے ہے ۔شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو بجھانے کے لئے پانی کو اختیار کیا جاتا ہے فلہذا غصہ کو روکنے کے لئے وضو کو اختیار کیا جائے ۔ تیسری خوبی عفو ودرگزر کو اختیار کرنا ۔ معاف کرنا سنت ہے ۔ رسول کریم ﷺ نے فتح مکہ کے موقع پر عام معافی کا اعلان فرمایا ۔ آپ نے اس عورت کو بھی معاف فرمایا جس نے آپ کے پیارے عم محترم حضرت امیر حمزہ ؓ کا کلیجہ چبایا تھا ۔ علامہ صاحب نے کہا کہ ان تینوں خوبیوں کو جو اختیار کرتا ہے قرآن اس کے لئے اعلان کرتا ہے کہ اللہ تعالی اس سے محبت فرماتا ہے ۔