Tarjuma Quran
English Articales

ایک اچھا مسلمان مخلوق خدا پر شفقت ورحم کرتا ہے ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   19-11-2010

Posted By:   محمد کامران عارف

علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے جامع مسجد صوفیا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اچھا مسلمان مخلوق خدا پر شفقت ورحم کرتا ہے جب وہ مخلوق پر شفقت و رحم کرتا ہے تو اللہ تعالی بھی اس کو اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا رحم کرنے والوں پر رحمان رحم کرتا ہے ۔ تم ان پر رحم کرو جو زمین میں ہیں ۔تم پر وہ رحم کرے گا جو آسمان میں ہے ۔ علامہ صاحب نے کہا کہ جو شخص دوسروں کے مصائب اور تکالیف میں انکی مدد کرتا ہے تو جب وہ خود مشکل میں ہو تا ہے تو دوسرے بھی اس کی مدد کرتے ہیں ۔اور جو کسی پر رحم نہیں کر تا اس پر بھی رحم نہیں کیا جاتا ۔ جس شخص میں مہربانی ،الفت ، شفقت نہ ہو وہ بدبخت ہو تا ہے ۔ رحم اور نرمی ہو نا خوش بختگی کی علامت ہے ۔ اس لئے کہ حضرت بو ہریرہ کہتے ہیں کہ میں نے صادق المصدوق ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ۔لا تنزع الرحمة الا من شقی ،بدبخت میں ر حمت نہیں ہے ۔ صاحبزادہ صاحب نے کہا کہ ہمارے پیارے آقا ﷺ تمام مخلوق کو اپنی رحمتوں سے نوازتے ۔ بچوں پر شفقت کرتے ،بڑوں کی عزت کا درس دیتے ،یتیموں، غریبوں، پڑوسیوں سے حسن سلوک کی ترغیب دیتے ،انسانوں کے علاوہ چرند ،پرند ،جانوروں اور دیگر مخلوق پر رحمت فرماتے ۔ آج ہمیںبھی اپنے اند ر مہربانی ورحم پیدا کرنا ہو گا ۔