Tarjuma Quran
English Articales

نئے اسلامی سال پر صاحبزادہ حسنات احمدمرتضے کا پیغام

Published on:   07-12-2010

Posted By:   محمد کامران عارف

علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر اہل اسلام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی سال کا اختتام اور آغاز مسلمانوں کو قربانیوں کی لازوال تاریخ یاد دلاتا ہے ۔ آج ہم سب کو ایثار اور قربانی اختیار کرکے اپنی انا کے بت توڑنے ہوں گے ۔ مسلمان آج جس انا پرستی اور مادیت کا شکار ہیں یہی ان کے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔ تفرقہ بازی اورگروپوں میں تقسیم در تقسیم کے گھناﺅنے جرم نے ہمیں ہماری دینی اقدار سے دور کر دیا ہے ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم ایک دوسرے کو برادشت کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ اے کا ش ایک دوسرے کی غلطیوں پرایک دسرے کو معاف کرنا سیکھیں ،تاکہ اتحاد واتفاق کی فضا قائم ہو ۔شیطان کی مکروہ سازشوں کے نتیجے میں ہم حسن ظن کی دولت سے محروم ہو چکے ہیں ۔ منفی سوچیں ، منفی باتیں ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن کر رہ گئی ہیں ۔اے کا ش ہم دوسروں کے بارے اچھا سوچیں ۔ دوسروں کی برائیوں کو تلاش کرنا اورچر چا کرنا ہم فخر جانتے ہیں ۔اے کاش برائیوں کو نظر انداز کرکے دوسروں کے وجود سے ہم اچھائیاں اور خوبیاں تلاش کریں ۔حق اور سچ ہمیں کڑوا لگتا ہے ۔اے کا ش ہم حق اور سچ کو دل وجان سے قبول کرکے کامیابی کی طرف بڑھیں ۔مادیت زدہ کو ششیںاور صلاحیتیں صدائے حق کو مجبوریوں کے جال میں جکڑنے پر صرف ہوتی ہیں ۔اے کا ش ہم اپنی عملی زندگی میں حق کی زبان بند کرنے اور حق کا گلا دبانے کی بجائے اپنی اصلاح کی طرف توجہ دیں ۔ قرآن وسنت کی بجائے نفس کے حیلے بہانے ہمیں اچھے لگنے لگ جاتے ہیں ۔ اے کاش ہمیں دین کی باتیں اور رسول کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ اور صوفیا کا طرز عمل اچھا لگنے لگ جائے ۔ہمارے سارے دلائل اپنے آپ کو سچا اور دوسروں کو جھوٹا اور برا کہنے کے لئے استعمال ہو تے ہیں ۔اے کاش ہم اپنی خامیوں کا اعتراف اور دوسروں کی خو بیوں کا اقرار کرنے لگ جائیں ۔ مصنوعی، جھوٹے ،اور انادر انا کے خولوں نے ہمیں تباہی اور بربادی کے دہانے پر کھڑا کررکھا ہے اے کا ش خواہشوں اور انا پرستیوں میں مبتلا ہونے کی بجائے ایک دوسرے سے محبت اور پیار کا رشتہ استوار کریں ۔ ۔اور ایک اچھا مسلمان بن کر زندگی گزارنے کی تو فیق عطا فرما