Tarjuma Quran
English Articales

حسینی کردار اپناکر ہر یزید کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔صاحبزادہ حسنا ت احمد مرتضے کا اجتماع سے خطاب

Published on:   19-12-2010

Posted By:   محمد کامران عارف

علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے جامع مسجد صوفیا میونخ میں عظمت اہلبیت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم شریف کا ماہ مقدس مسلمانوں کو لا زوال قربانیوں کی یاد کو تازہ کرتا ہے ۔ دس محرم کو سید الشہدا ،امام عالی مقام امام حسین ؓ نے میدان کربلا میںقربانی پیش کرکے اسلام کو زندہ کردیا ۔ آج ہمیں حسینی کردار اپنا کر زمانہ کے ہر یزید کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔اجتماع میں عبدالمالک ،محمد انس ،سید نور علی ، سید نو شیروان علی ، نے تلاوت اور اقبال خان ، مصطفے قاسمی ، محسن قاسمی ، کاشف خان ، سلیمان خان ، محمد اسلم ، حاجی محمود ارشد نے نعت اور منقبت کی سعادت حاصل کی ۔خواتین وحضرات نے اجتماع میںشرکت کی ، آخر میں تمام احباب کو لنگر حسینی پیش کیا گیا ۔