Tarjuma Quran
English Articales

بارہ ربیع الاول کو گھروں میں چراغاں اور میلاد کی ضیافت کا اہتمام کیا جائے ۔ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   10-02-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

میونخ َ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے جامع مسجد صوفیا میونخ میں پیرزادہ اسرار احمد کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد شریف سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمد مصطفے پر خوشیوں کا اظہار اہل اسلام کا شیوہ ہے ۔ میلاد مصطفے سے جہالت و تاریکی کا خاتمہ ہوا ۔ قرآن کریم نے اعلان کیا کہ ہم نے ان کو اس لئے مبعوث کیا ہے تا کہ ان کی اطاعت کی جائے ۔ اور وہ لوگ جو اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے ہیں ان کو آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ی دے کر معافی طلب کرنا ہو گی ۔ اور رسول ﷺ بھی جب ان کے لئے سفارش کریں گے تو اللہ رب العالمین ان کو معاف فرما دےگا اور انکی توبہ قبول فرمائے گا ۔ انہوں نے کہا آج ہمیں اپنے گنا ہوں معافی کے لئے درودوسلام کا نذرانہ پیش کرکے معافی طلب کرنا ہو گی ۔صدق دل سے تو بہ اور حسن نیت اختیار کرکے اپنے اعمال کو سنوارنا ہو گا ۔شرکا ئے محفل کو پیغام دیتے ہو ئے علامہ صاحب نے کہا کہ بارہ ربیع الاول گھروں میں چراغاں کریں۔درودوسلام پیش کرکے میلاد کی ضیافت کا اہتمام کریں تاکہ ہماری آئندہ نسلوں تک میلاد کا پیغام پہنچے ۔ محفل میلا د میں عبدالمالک اور محمد انس نے تلاوت کی سعادت حاصل کی اقبال خان ،مصطفے ومحسن قاسمی ، محمد اسلم ، حاجی محمود ارشد ، خوشحال خان نے نعت پیش کی ۔ سلیمان خان ، اسامہ بٹ ، سید نور علی ، سید نوشیروان علی ، محمد حسان ،عامر افضل نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ۔ محفل میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔ پیرزادہ اسرار احمد کی جانب سے تمام شرکا کو میلاد شریف کا لنگر پیش کیا گیا ۔