Tarjuma Quran
English Articales

صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کے دورہ بیلجیئم کی رپورٹ

Published on:   18-02-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

بیلجیم ۔ برسلز ۔صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے بیلجئم کا دورہ کیا جہاں مختلف محافل سے خطاب کے علاوہ علمائے کرام ، سماجی راہنماﺅں ،صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب سے ملاقات کی ۔آپ کا برسلز کے عالمی ہوائی اڈہ پر محمد احمد اور دیگر نے شاندار استقبال کیا۔ائر پورٹ سے شرافت علی کی رہاشگاہ پرپہنچے ۔جہاں استقبالیہ دیا گیا ۔ اس موقع پر قاری ابوبکر چشتی ، علامہ سید فراست علی شاہ آف ناروے ، علامہ سیدحسنات شاہ بخاری ،سید جاوید شاہ ، اور دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر صاحبزادہ حسنات احمدمرتضے صاحب نے علامہ سید فراست شاہ صاحب کو دلیل راہ کا تازہ شمارہ بھی پیش کیا ۔بعد ازاں نویدخان کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل میلاد میں شرکت کی ۔یاد رہے کہ نوید خان نے میلاد شریف کے انعقاد کے لئے ایک بڑا ہال بنارکھا ہے ۔وہاںمحفل میلاد میں الحافظ والقاری مولانا عنصر نورانی ، مولانا قاری ابوبکرحاجی مقبول ، اور بتیس سال پہلے اسلام کا عزاز حاصل کرنے والے حاجی محمد بلال بھی شریک تھے ۔حاجی بلال صاحب نے صاحبزادہ صاحب کو بتایا کہ وہ گجراتی زبان میں قرآن مجید کا پہلا ترجمہ بھی کرنے کا اعزاز حاصل کررہے ہیں ۔ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے نوید خاں کی رہائش پر محفل میلادسے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن میلاد کا ذکر کرتا ہے ۔وہ لوگ جو میلاد شریف کا انعقاد کرتے ہیں وہ تعلیمات قرآن پر عمل پیر ا ہوتے ہیں ۔ علامہ حسنات احمد نے کہا کہ آج ہمیں اپنے معاملات کو سیرت طیبہ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔ لین دین کے معاملات سے لے کر عبادات کے انداز کو انہی کی سنت کے مطابق اپنانے کی ضرورت ہے ۔ محفل کے بعد محمد حفیظ کی رہائش پر مختلف احباب سے ملاقات ہوئی ۔ وہی سے جامع مسجد منہاج القرآن میں بارہ روزہ محافل میلاد کی گیارھویں نشست میں صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ تلاوت ونعت کے بعد قاری ابوبکر نے صاحبزادہ صاحب کو خصوصی خطاب کی دعوت دی ۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریم ﷺ کو رب کریم نے شاہد ، مبشر ، نذیر اور داعی الی اللہ ایسی کئی صفات سے نواز کر مبعوث فرمایا۔ ان کی آمد پر ہمیں میلاد کی خوشیوں کا اظہار کرنا ہو گا ۔ اپنے بچوں کو بھی میلاد کی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہو گا ۔محبت رسول کی وارفتگی میں تعلیمات اسلام پر بھی عمل پیرا ہونا ہو گا ۔میلاد شریف کی محفل کے اختتام پر دعا ولنگر کے بعد جابر احمد کی رہائشگاہ پر محفل درودوسلام کا نعقاد ہوا ۔ جہاں پر جان کائنات ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت سے مشرف بھی ہوئے ۔اس موقع پر پروفیسر نواز الحسنی ، ڈاکٹر منظور حسین ، عظیم ڈار سمیت کئی احباب نے شرکت ۔عظیم ڈار نے صاحبزادہ صاحب کو نوائے جنگ کا شمارہ بھی پیش کیا ۔ جب کہ اگلے روز مختلف احباب سے ملاقات کے بعد برسلز کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے میونخ کے لئے روانہ ہو گئے ۔