Tarjuma Quran
English Articales

صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کی جانب سے ربیع الاول کا پیغام

Published on:   19-02-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

ربیع الاول شریف کا با برکت مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوہ فگن ہے ۔اس ماہ مقدس میں ہمارے پیارے آقا، امام الانبیا ﷺکا میلاد شریف ہو ا ۔ آپ تمام احباب کوجشن عید میلاد النبی ﷺمبارک ہو ۔ میلاد شریف کے نورو رحمت والے مہینے میں کو شش کریں کہ زیادہ سے زیادہ بارگاہ رسالت ﷺ میں درودوسلام کا تحفہ پیش کریں ۔ پیارے آقا کا میلاد جوش و خروش سے منائیں ۔ بارہ ربیع الاول کو گھروں میں میلاد کی ضیافت کا اہتمام کریں ۔گھروں میں چراغاں کا اہتمام کریں ۔ اپنے بچوں کو بھی عید میلاد کے بارے بتائیں اور درود شریف کی رغبت دلائیں ۔ یاد رکھئے کہ پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ اور مینارہ نو رہے ۔ سیرت کا واضح اور آسان مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ کی زندگی کے بارے میں جاننا اور معلومات حاصل کر نا ۔ جس وقت انسان سیرت طیبہ سے راہنمائی لے اور اس پر عمل پیرا ہو تو انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوتی ہے ۔ ایک مسلمان کو اپنی زندگی میں بہتری لانے کی کو شش کرنی چاہئیے ۔ ربیع الاول کے ماہ مقدس کا پیغام یہی ہے کہ ایک اچھا مسلمان بن کر زندگی بسر کریں ۔ زندگی کی ندامتوں پر رسول کریم ﷺ کے وسیلہ ءجلیلہ سے اپنے رب سے معافی کے طلب گا ر ہوں ۔ نماز کی پابندی ، صوم رمضان ، ادائیگی زکوٰة اور فریضہ حج کے لئے اپنے عزم کو پختہ کریں ۔ خوف خدا ، اتباع رسول ، عاجزی ، انکساری ، اخوت ، بھائی چارہ ،سچائی ، امانت ودیانت پر کا ربند ہونے کی سعی کریں ۔ نفس کی چالوں ، شیطانی حربوں ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، بدعات وخرافات سے تائب ہو کر غلامی رسول ﷺ میں زندگی بسرکرنے کی کو شش کریں ۔ آخرت سنوارنے اوردینی کا موں کو اختیار کرنے کے لئے صالحین کی صحبت تلاش کریں ۔ مسجد اسلام کا مرکز ہے ۔ مسجد سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں ۔