Tarjuma Quran
English Articales

میلاد منانا اہل محبت کا طریقہ ہے ۔ سید نعیم علی کی رہائش پر محفل میلاد سے صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب

Published on:   19-02-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے سید نعیم علی شاہ کی رہائشگاہ پر محفل میلادسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلاد منانا اہل محبت کا طریقہ ہے ۔میلاد کا مقصد ذکر رسول ﷺ ہے ۔ ان کی ذات اقدس سے محبت ، پیار ، عشق اور ادب ایک مسلمان کے لئے از حد ضروری ہے ۔ادب سے ہی انسان بامراد ہو سکتا ہے ۔بے ادب ہمیشہ بے مراد اور بے نصیب ہوتے ہیں ۔ محفل میں سید نوشیروان علی ، عبدالمالک ، سید نور علی نے تلاوت اور حاجی محمود ارشد ،محمد اسلم نے نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ محفل میں ذکر ، درود وسلام ، دعا کے بعد لنگر پیش کیا گیا ۔ سعید احمد چشتی ، محمد ریاض چیمہ ، ملک محمد جاوید ، ولید باسط ،میاں اشفاق ،پیرزادہ اسرار احمد اور دیگر نے سید نعیم علی شاہ کو نئے گھر میں محفل میلاد کے انعقاد پر ہدیہ تبریک پیش کیا ۔