Tarjuma Quran
English Articales

موزاخ میں ظہور قاسمی کی رہائش گا ہ پر محفل میلادسے علامہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب ،(تصویری جھلکیاں)

Published on:   07-03-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی۔موزاخ میں ظہور قاسمی کی رہائش گا ہ پر محفل میلادسے علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام دل وجان سے بڑھ کر رسول کریم ﷺ سے عشق اور محبت کرتے تھے آج ہمیں بھی انہی کے نقش راہ پر چلتے ہوئے عشق رسول وﷺ کو اپنانا ہو گا ۔ محبت اور عشق کو اختیار کرنے والوں کو رسول کریم ﷺ ؓدنیا وآخرت میں نوازتے ہیں ۔ محفل میلاد میں عبدالمالک نے تلاوت ، محسن ومصطفے قاسمی برادران ،محمد سلیمان خان ، اقبال خان،حاجی محمود ارشد نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت اور محمد انس نے میلاد پر تقریر کی۔ جرمن پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے جاوید ملک،سعید احمد چشتی ، محمد ریاض چیمہ ،میاں اشفاق اوردیگر نے شرکت کی ۔میلاد شریف کے اختتام پر تمام احباب کو لنگر پیش کیا گیا ۔