Tarjuma Quran
English Articales

میلاد منانے سے جان ومال میں برکت ہوتی ہے ۔ ناصر مرزا کی رہائش پر محفل سے صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب

Published on:   04-03-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

ہازن برگل ۔ ناصر مرزا کی رہائشگاہ پر محفل میلادکا انعقاد ہوا ۔ محفل سے علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلاد شریف کا انعقاد باعث برکت ہے ۔ اس سے انسان کے رزق، جان ومال میں خیر وبرکت ہوتی ہے ۔ ہر مسلمان کو اپنی استطاعت کے مطابق میلاد کے لئے اہتمام کرنا ہو گا ۔ ایک پر تنگ دستی کے باعث حضرت شاہ عبدالرحیم نے صرف بھنے ہوئے چنوں پر میلاد شریف کاا ہتمام کیا ۔ خواب میں رسول کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضری ہوئی تو دیکھا کہ آپ ﷺ کے سامنے وہی چنے پڑے ہیں ۔اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ خلوص اور حسن نیت سے اپنی استطاعت کے مطابق میلادکا اہتمام کیاجائے تو وہ بھی بارگاہ رسالت ﷺ میں مقبول ہوتا ہے ۔محفل میں سید نوشیروان علی ، سید نور علی نے تلاوت محمد اسلم ،حاجی محمود ارشد نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔ جرمن پاک سوسائٹی کے ملک جاوید ، محمد ریاض چیمہ ، سید نعیم علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی