Tarjuma Quran
English Articales

سعید چشتی کی جانب سے جشن میلاد مصطفے سے صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب

Published on:   09-03-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

جرمنی ۔جرمن پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے نائب صدر سعید احمد چشتی کی جانب سے جشن میلادمصطفے کا انعقاد ہوا ۔ محفل سے علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلادکی خوشیوں میں کعبہ جھوما،ستارے زمین سے قریب ہوئے ،قیصروکسری کے محلات کے کنگرے زمیں بوس ہوئے ، آتش کدہ فارس سردہوا ،کعبہ میں بت الٹے منہ گر پڑ اس لئے کہ بارہ ربیع النور کی صبح آمنہ کی گود میں رب العالمین کی عظمتوں کی برہان بن کر مصطفے کریم تشریف لائے ۔ قرآن سورہ نسا ءکی آیت 175نے اعلان کیا کہ اے لوگو تمھارے پاس تمھارے رب کی جانب سے برہان (حضرت محمد ﷺ ) تشریف فرما ہوئے ۔ امام رازی ،،ابوحیان اندلسی ، ابن عطیہ ، سیوطی ، سمرقندی ودیگر مفسرین نے لکھا کہ برہان مصطفے کریم ﷺ ہیں ۔محفل میں عبدالمالک نے تلاوت حاجی محمود ارشد نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔ جرمن پاک سوسائٹی کے ملک جاوید ، محمد ریاض چیمہ ، ولید باسط ، میاں اشفاق، ناصر مرزا اور دیگر نے شرکت کی ۔اختتام پر تمام احباب و خواتین کو لنگر پیش کیا گیا ۔