Tarjuma Quran
English Articales

میونخ ۔عفوودرگزر سیرت طیبہ کا اہم پہلوہے ۔علامہ حسنات احمد مرتضے کا خطبہ جمعہ سے خطاب

Published on:   11-03-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے جامع مسجد صوفیا میونخ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیرت طیبہ سے راہنمائی مسلمان کا فریضہ ہے ۔ آپ ﷺ کی ذات گرامی عفوودرگزر ،اخلاق عالیہ ، حلم وبرد باری کا پیکر ہے ۔ طائف میں ستم کرنے والوں کو رحمت وکرم سے نوازنا ، جادوکرنے والے یہودی سے درگزر کرنا ، کھانے میں زہر ملانے والی خاتون کو معاف کرنا ، اور چادر کو کھینچ کر اپنے اونٹ پر سامان لدوانے والے کے ساتھ حسن سلوک کرنا آپ ﷺ کی ذات عالیہ کی خصوصیات ہیں ۔ آج ہمیں سیرت طیبہ کو جاننے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو اس کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔