Tarjuma Quran
English Articales

غوث اعظم کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرور ت ہے ۔صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   27-03-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

میونخ ۔ جامع مسجد صوفیا میونخ میں چوتھی سالانہ بڑی گیارھویں شریف کے موقع پر علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غوث اعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی ؓ اور اولیائے کرام نے قرآن مجید سے گہری وابستگی اختیار کرکے اپنی زندگی بسر کی ۔آج ہمیں بھی قرآن کریم سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہو گا ۔آج اگر کوئی یہ سمجھے کہ وہ قرآن کے نسخوں کو جلا کر اس کی اہمیت و فضیلت کو ختم کرے گا ۔تو یہ اس کی بھول ہے اسلئے کہ قرآن کی حفاظت اللہ تعالی نے اپنے ذمے لے رکھی ہے ۔ قرآن ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ آج کے درس کا پہلا سبق یہ کہ مسلمانوں ہمیں اپنے تعلق کو قرآن سے مضبوط بنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ غوث اعظم جب حصول علم کے لئے گھر سے نکلے تو انکی والدہ نے ان کو نصیحت لگائی ۔کہ بیٹا جھوٹ نہ بولنا ۔آپ کے سچ اختیار کرنے کی وجہ سے ڈاکو تا ئب ہو گئے ۔ بڑی گیارھویںشریف کا دوسرا پیغام یہ ہے کہ اپنے آپ کو جھوٹ سے بچایا جائے ، اس لئے کے جھوٹ بو لنا مسلمان کا شیوہ نہیں ہے ۔نبی پاک ﷺ نے فرمایا سچائی میں نجات ہے اور جھوٹ میں ہلاکت ہے ۔ تیسرا پیغام یہ ہے کہ تسبیحات کو اپنایا جائے ۔ سبحان اللہ ، الحمد اللہ ، اللہ اکبر کو پڑھنے انسان اللہ تعالی سے قریب ہو تا ہے ۔ان تسبیحات کو نماز کے بعد پڑھنے اور سونے سے پہلے پڑ ھنے کی بہت فضیلت ہے ۔ ان کو پڑھنا باعث برکت بھی ہے اور باعث رحمت بھی ۔اللہ تعالی ہمیں ان تینوں کاموںکو اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ محفل میںسید نوشیروان علی ، عبدالمالک نے تلاوت اور محسن قاسمی ، حاجی محمود ارشد ، محمد اسلم نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی ۔ سید نورعلی نے جرمن اور محمد انس نے اوردو میں قرآن سے وابستگی کے حوالے سے تقاریر کی ۔ آخر میں تمام احباب کو لنگر پیش کیا گیا ۔