Tarjuma Quran
English Articales

شیطان برے اعمال کو آراستہ کرکے گمراہ کرتا ہے۔ علامہ حسنات احمد مرتضے

Published on:   08-04-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

میونخ َ۔علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے جامع مسجد سوفیا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برے اعمال کو اچھا سمجھنا گمراہی ہے ۔شیطان برائیوں کو اچھا دکھا کر گمراہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔قرآن کریم نے اسی بات کو سورہ فاطر کی آیت نمبر 9میں بیان فرمایا ہے ۔آیت کا ترجمہ ٬٬ تذکرہ ،،کے حوالے سے ملاحظہ ہو ۔کیا ایسا شخص جس کے لئے اس کا برا عمل آراستہ کر دیا گیا اور وہ اس کو اچھا جانتا رہا ہدایت والے کی طرح ہو سکتا ہے بے شک اللہ تعالی جسے چاہے گمراہ کردیتا ہے اور جسے چاہے ہدایت بخش دیتا ہے سو آپ ان کے بارے میں خیر کی تمناﺅں میں اپنی جان ہی نہ چھڑک دیںبے شک اللہ خوب جاننے والا ہے جو کرتوت وہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شیطان انسان کا کھلا اور واضح دشمن ہے وہ بڑے مکر اور فریب سے انسان کو گمراہ کرتا ہے لیکن اصل بات تو یہ ہے کہ ہدایت وضلالت اللہ تعالی کے پاس ہے ۔وہ جسے چاہتا ہے اسے ہی عطا کرتا ہے ۔ البتہ انسان کے اند ر سے خیر اور شر کی تمیز کا ختم ہو جانا آخرت کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ہے ۔انسان کو اس کیفیت تک پہنچنے سے بچنا چاہئیے ۔ اللہ تعالی نے انسان کے اندر خیر اور شر کو پہچاننے کی طاقت رکھی ہے۔ لیکن جس وقت انسان مسلسل گناہوں میں مبتلا ہو تو وہ بصیرت اور فراست ختم ہو تی جاتی ہے ۔یاد رہے کہ انسان گناہ کا ارتکاب کرے تو اس کے دل پر سیاہ دھبا لگ جاتا ہے ۔اور پھر توبہ نہ کی جائے تو گناہ کے اعادہ سے دوسرا ،تیسرا ،چوتھا دھبہ لگ جاتا ہے حتی کہ یہ سلسلہ بڑھتا رہے تو انسان کا دل سیاہ ہو جاتاہے ۔ اورہاں ، پہلی بارکسی بھی گناہ کو کرتے وقت انسان ڈرتا ہے ۔اور اس کے ارتکاب کے بعد بھی ندامت کا احساس ہوتا ہے ۔لیکن جس وقت اسی گناہ کی عادت بنا لی جائے تو وہ احساس ختم ہو نے لگتا ہے ۔ اور اکثر گناہ کرنا اور پھر توبہ نہ کرنا بصیرت اور فراست کو ختم کر دیتا ہے ۔اور پھر ایسی کیفیت میں انسان گناہ کو گناہ بھی نہیں سمجھتا ۔ اور یہی حالت قائم رہے تو انسان اگلے مرحلے میںگناہ کو بھی اچھا سمجھنے لگتا ہے ۔ اور اس سارے عمل میں شیطان اپنا کردار ادا کرتا ہے اسی لئے قرآن نے اپنے پڑھنے والے کو خبر دار کیا کہ شیطان کے اس مکروفریب سے اپنے آپ کو بچانے کی کو شش کرنا ہو گی ۔ اللہ تعالی ہمیں شیطان کے شر سے بچ کر زندگی گزارنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔